ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں چلتی ٹرین سے گرکر ایک شخص شدید زخمی

بھٹکل میں چلتی ٹرین سے گرکر ایک شخص شدید زخمی

Sun, 18 Oct 2020 01:12:50    S.O. News Service

بھٹکل 17 اکتوبر (ایس او نیوز) چلتی گُڈس ٹرین سے  نیچے گرنے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا  جسے مینگلور اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ مرڈیشور میں سنیچر دوپہر کو اُس وقت پیش آیا جب یہ شخص پلیٹ دھونے کے لئے پلیٹ کے پانی  کو باہر پھینکنے کی کوشش کررہا تھا مگر توازن کھو کر  خود ٹرین سے باہر جاگرا۔

زخمی کی شناخت گجرات پڈلی کے رہنے والے  کیپال سنگھ (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے وہ سورتکل سے  گجرات جانے کے لئے مال گاڑی  پر سوار تھا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر مرڈیشور پولس جائے وقوع پر پہنچی اور جائے وقوع کا جائزہ لیتے ہوئے زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا، جہاں سے زائد علاج کےلئے اسے مینگلور شفٹ کیا گیا ہے۔

پی ایس آئی پُٹو سوامی واقعے کی مزید چھان بین کررہے ہیں۔


Share: